وہ جو ان کے درمیان ہے

ایک اعرابی نے جب وہ بیت اللہ کا طواف کررہا تھا، یہ دعا مانگی:


"اے اللہ ہم نے اُس چیز میں آپ کی اطاعت کی جو آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور وہ (محبوب چیز) اس بات کی گواہی دینا ہے کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اُس چیز سے بچے ہیں جو آپ کو سب سے زیادہ ناپسند ہے اور وہ (ناپسند چیز) آپ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے۔ پس جو کچھ بھی ان دونوں باتوں کے مابین ہے، اُسے بخش دیجیے۔"

تبصرے